ٹڈی دل سندھ ،بلوچستان میں تباہی پھیلانے کے بعد صادق آباد میں داخل
صادق آباد(خبرنگار) ٹڈی دل سندھ بلوچستان میں تباہی پھیلانے کے بعد پنجاب کی آخری تحصیل صادق آباد کے سرحدی علاقوں میں داخل ہو گئی میڈیا نے معاملہ اٹھایاتو محکمہ زراعت بھی حرکت میں آیا ڈپٹی ڈاریکٹر زراعت محمد اشفاق پلانٹ پروٹیکشن ، برہان شاہ اسسٹنٹ ڈاریکٹر زراعت ظہور سلطان ‘نمائندہ ڈبلیو ڈبلیو ایف ابوبکراور محکمہ زراعت کی ٹیم متاثرہ علاقے گوٹھ درگاہی پہنچ گئی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اشفاق نے مقامی کسانوں کو ٹڈی دل کے تدارک کے بارے میں آگاہی دی اور کسانوں کو ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لیے ادویات کی پہچان اور اسپرے کرنے کا طریقہ بتایااس موقع پر ڈپٹی ڈاریکٹر زراعت محمد اشفاق کا کہناتھا کہ یہاں پر ٹڈی دل اکادکا ہے دو سو تین سو فی ایکٹر کی تعداد نہیں اسٹنٹ ڈاریکٹر زراعت ظہور سلطان کا کہنا تھا کہ ہم 3نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن کی رہنمائی زراعت کے افسران کریں گے 35کلو میٹر حدود کو مانیٹر کیا جا ریا ہے صورت حال تسلی بخش ہے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارنگ برہان الدین شاہ کا کہنا تھا کہ یہاں اچھی بات یہ بھی ہے کہ کسانوں نے فصل کو پانی لگایا ہے یہاں پر پرندے موجود ہیں جو ٹڈی دل کا شکار کررہے ہیں ہم نے اس کو ٹڈی دل کھاتے دیکھا ہے، نمائندہ ڈبلیو ڈبلیو ایف ابوبکر کاکہناتھاکہ موجودہ صورت حال تسلی بخش ہے کسانوں کو پریشان نہیں ہونا چاہیے ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ٹڈی دل کو کنٹرول کر لیا گیا ہے ۔