پنجاب بھر میں حکومت کاگندم فروخت نہ کرنے سے آٹے کے بحران کاخدشہ
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) سرکاری گوداموں سے گندم کی فروخت شروع نہ ہونے سے رحیم یارخان سمیت پنجاب بھر میں آٹے اور گندم کا بحران سر اٹھانے لگا،ڈی سی قصور نے گزشتہ روز آٹے اور گندم کی بین الالضلاعی نقل و حمل پر پابندی لگا دی جبکہ آئندہ چند روز کے دوران دیگر شہروں مین بھی گندم اور آٹے کی بین الاضلاعی نقل و حمل پر پابندی کا خدشہ۔معلوم ہوا ہے کہ رواں سال گندم کی مجموعی ملکی پیداوار توقعات سے کم ہونے کے باعث اسکی قیمتون میں تیزی کا رجھان سامنے آیا تھا جس کے باعث فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا تھا کہ سرکاری گوداموں سے فوری طور پر فلور ملز کو گندم کا اجراء شروع کیا جائے تاکہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آ سکے لیکن ابھی تک سرکاری گوداموں سے گندم کا اجراء شروع نہ ہو سکا جس کے باعث گندم کی قیمتوںمیں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔