گیس کے نرخوںمیں اضافہ،فرٹیلائزر فیکٹریوں نے یوریا کھاد کی فروخت معطل کر دی
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) وفاقی بجٹ میں فرٹیلائزر فیکٹریوں کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا تھا تاہم بعد مین معلوم ہوا کہ اس اضافے کا اطلاق یوریا کھاد بنانے والی ایک بڑی کمپنی فوجی فرٹیلائزر پر ہوتا ہے اس لئے انہون نے یوریا کھاد کی قیمتو ںمیں فوری طور پر 210روپے فی بیگ اضافے کا اعلان کر دیا تاہم تقریباّ دس روز بعد ایک اور فرٹیلائزر کمپنی فاطمہ فرٹیلائزر نے بھی یوریاکھاد کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا تاہم یوریا کھاد بنانے والی ایک اور بڑی کمپنی اینگرہ فرٹیلائزر نے ابھی تک یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان نہیں کیا لیکن حیران کن طور پر ان تینوں بڑی کمپنیوں نے وفاقی بجٹ کے اعلان کے بعد اب تک یوریا کھاد کی فروخت معطل کر رکھی ہے جس سے اوپن مارکیٹ میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔مزید معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب کے ایک اعلامیئے کے مطابق ایف ایف سی نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے تاہم ایف ایف سی کے ترجمان ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کر رہے۔کسان تنظیموں نے حکومت پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ فرٹیلائزر فیکٹریوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ فوری طور پر یوریا کھاد کی فروخت شروع کر دیں تاکہ کسانوں کو اسکی وافر دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔