ترک صدر نے مرکزی بنک کے گورنر کو برطرف کر دیا
انقرہ (آن لائن)ترک صدر رجب طیب ار دوان نے مرکزی بینک کے گورنر کو برطرف کر دیا ہے ۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردوان نے ایک صدارتی فرمان کے ذریعے مرکزی بینک کے گورنر کو برطرف کر دیا ہے۔صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے جاری کردہ فرمان میں مرکزی بینک کے گورنر مراد چیتنکایا کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ ان کے نائب کو مرکزی بینک کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے کا کہا گیا ہے۔