• news

بورے والا: مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دیہاتی جاں بحق

بورے والا (نمائندہ نوائے وقت) پرانا سلدیرا میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ڈاکو مقتول منیر احمد کے ہمسایہ میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہو ئے تھے مزاحمت پر منیر احمد ڈاکوئوں کی فائرنگ کی زد میں آ گیا ۔ تفصیل کے مطابق منیر احمد سکنہ پرانا سلدیرا اپنے اہل خا نہ کے ہمراہ اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ چار نامعلوم ڈاکو زبردستی اس کے ہمسایہ میں رہائش پذیر ممتاز علی کے گھر میں داخل ہو گئے شور کی آ واز سن کر اہلیان دیہہ جاگ گئے اور ڈاکوئوں کو پکڑنے کی کو شش کی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں فائر لگنے سے منیر احمد شدید زخمی ہو گیا اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم تو ڑ گیا تھانہ فتح شاہ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن