• news

پاکستان کاجی ڈی پی 44، بلیک اکانومی 20 سے 50 ٹریلین ہے: نعیم الحق

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کا سرکاری طور پر جی ڈی پی 44ٹریلین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نعیم الحق نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ۔نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان کا سرکاری طورپر جے ڈی پی 44ٹریلین ہے اور تقریباً 20سے 50ٹریلین بلیک اکانومی ہے۔ حکومت بلیک اکانومی کو ٹیکس بریکٹ میں لانے کیلئے کوشاں ہے حکومتی وسائل میں اضافے سے ویلفیئر سٹیٹ کی جانب بڑھنا چاہتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن