حجرہ شاہ مقیم: باپ نے شک پر جواں سالہ بیٹی کو مار ڈالا
حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ نوائے وقت )باپ نے شک پر جواں سالہ بیٹی کو مار ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گائوں جسو کی شیلر کے محمد اکرم کی 17سالہ بیٹی کو گذشتہ روز ورثاء نے شک کی بنا پر فائر مار کرشدید زخمی کر دیا جسے اہل دیہہ نے جنرل ہسپتا ل لاہور پہنچایا جہاں جواں سالہ آمنہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی اہل دیہہ کے مطابق آمنہ بی بی کو اس کے باپ محمد اکرم نے اپنے سگے بھائی محمد یار کے گھر جانے سے روک رکھا تھا چاچو کے گھر جانے پر ملزم نے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا کیونکہ اسے اپنے بھتیجے کاشف پر شک تھا۔