• news

نصاب سے عیدمیلادالنبیؐ کا مضمون نکالنا ناقابل برداشت ہے:اشرف آصف جلالی

لاہور(سپیشل رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے نصاب تعلیم کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا آٹھویں کی اردو کی کتاب سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کاباب نکالناقابل برداشت نہیں ہے۔بچپن میں عید میلاد النبی ؐ جیسا مضمون پڑھنا زندگی کی صبح صادق کومتبرک اور منور کر دیتاہے۔ نصا ب تعلیم کی رو ح نکال دینے سے قوم مردہ ہو جائے گی۔ حضرت سیدنا امام حسین ؓ کا تذکرہ قوم کے نو نہا لوں میں خاندان رسو ل کی محبت پیدا کر تاہے۔اور بچو ں میں دین کیلئے قر بانی دینے کا جذبہ پیداکر تاہے۔تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کا مطالبہ ہے اٹھویں جماعت کے نصاب میں یہ خطرناک تبدیلی کرنے والوں کو بے نقاب کر کے ان سے مواخذہ کیا جائے یہ کتابیں فوری طور پر ضبط کی جائیں اور اٹھویں جماعت کی پرانی کتاب بحال کی جائے۔حکومت کی طرف سے پنجاب میں 2019-20کیلئے آٹھویں جماعت کیلئے اردو کی جو کتاب مفت تقسیم کی جارہی ہے وہ نسل نو سے بہت بڑا ظلم ہے۔پر ا نے نصا ب میں عید میلا د النبیؐ اور شہدا ئے کر بلا ؓ ،حضرت بلا لؓ جیسے ابو اب مو جو دتھے۔نئے نصا ب سے فرمو دا ت قا ئد اعظم،نشا ن حیدر اور تحریک پاکستا ن کے اسباق بھی نکال دیے گئے ہیں۔پا کستان کے چند ا ہم تہوا ر پا کستان کے مو سم،تفریح کی اہمیت اور پل کہانی جیسے لا یعنی اسبا ق دا خل کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن