• news

اپوزیشن جتنا شورمچالے احتساب جاری رہے گا:غلام مرتضیٰ

کاہنہ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء غلام مرتضیٰ عاجز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ن لیگ کی حکومت نہیں جس نے اداروں کو ٹیلی فون کر کے مخالف لو گو ں کو سزا ئیں دلوائی گئی تحریک انصاف کی حکومت آئین اور قانون کی حکمرانی کی حکومت ہے جس میں غیر جانبدارانہ احتساب ہو رہا ہے احتساب ہو نے لگا تو جمہوریت ڈی ریل ہو نے لگتی ہے جتنا مرضی شور مچائے کرپشن اور منی لارنڈنگ میں ملوث لوگوں کا حساب ہو کر رہے گا سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے من پسند بیوروکریسی کو لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ کی مد میں قوم کا پیسہ لوٹایا گیا یہ کہاں کی ایمانداری ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے قوم کے ٹیکس کے پیسے پانی کی طرح بہائے اور کھائے حساب ہونے لگا تو مظلوم بن گئے پاکستانی عوام شریف برادران سے تنگ آچکے تھے شہباز شریف پنجاب کو پیرس بنانے کے خواب دکھاتا رہا لیکن وہ لاہور کو بھی پیرس نہ بنا سکا ۔

ای پیپر-دی نیشن