• news

حکومت نے ملکی سالمیت او ر خودمختاری آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی:میاں مشتاق احمد

فیروزوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن فیروزوالہ کے نائب صدر میاں مشتاق احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے زبردستی بجٹ منظور کروا کر ملکی سالمیت اور خود مختاری کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ملک اب آئی ایم ایف کے شکنجے اور ملکی معیشت اس کے یہاں درآمد کیے گئے ایجنٹوں کے ہاتھوں میں ہے وفاقی مشیر خزانہ بھی آئی ایم ایف کے ملازم ہیں جنہیں پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ کچھ نادیدہ قوتوں کی سرپرستی میں اکٹھے کیے گئے حکومتی اراکین پارلیمنٹ بھی اس بجٹ کو منظور کروانے کے لئے مجبور تھے جبکہ ایم کیو ایم نے اپنا کام نکلوا لیا ہے چونکہ پہلے بھی ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے بھی اسے بلیک میل کرتی رہی ہے اور قیمت وصول کرتی رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن