• news

بجٹ میں سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا:محمود اخترگورائیہ

فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن ضلعی تنظیم کے رہنما محمود اختر گورایہ نے کہا ہے کہ موجودہ نا اہل حکمرانوں کے ملک دشمن اقدامات کے باعث پاکستان کو اس وقت مختلف چیلنجوںکا سامنا ہے ملکی معیشت کی صورت حال ابتر ہوچکی ہے، آنے والے دنوں میں معاشی حالات مزید خراب ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں بجٹ میں بھی سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے اور خاص طور پر آئی ایم ایف کا کردار قابل تشویش ہے جس پرعوام میں پریشانی پائی جاتی ہے، حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے اگر غیر موثر حکومتی پالیسیاںرول بیک نہ کی گئیں تو دہائیوں تک اس معاشی بدحالی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا ، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت ٹھیک کرنے کے دعوے کرنے والے اپنے کسی ایک قول کے سچے ثابت نہیں ہوئے جھوٹ پر جھوٹ بولے جارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن