• news

پروفیسرڈاکٹرخیرات ابن رسا کے انتقال پر اظہارتعزیت

لاہور (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرخیرات ابن رساکے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میںڈاکٹر ابن رسا کی خدمات کوہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور مرحوم کے اہل خانہ کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ مرحوم شعبہ آرگینک کیمسٹری میں بین الاقوامی شہرت کے حامل تھے۔ ان کی نماز جنازہ 7جولائی شام5:30بجے جامعہ مسجد پنجاب یونیورسٹی کے ہال میں ادا کی جائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن