• news

جج کی پریس ریلیز بھی دباؤ کا نتیجہ ہے‘ عمران ملک کو 60 سال پیچھے لے گئے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کے فیصلے کی طرح ان کی پریس ریلیز بھی دباؤ کا نتیجہ ہے۔ نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے وضاحتی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجما ن مسلم لیگ (ن ) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جج صاحب مظلوم ہیں، بار بار دباؤ ڈال کر ان سے یہ چیزیں کرائی جائیں گی۔ انہو ں نے کہا کہ نواز شریف کے لوگوں نے جج صاحب کو رشوت کی پیشکش اور دھمکیاں دیں تو ٹرائل میں کیوں نہیں بتایا؟ اتنا عر صہ خا مو ش کیو ں رہے۔ انہو ں نے نے کہا کہ اس ویڈیو کو جس فورم پر لے جانا چاہیں لے جائیں، مریم نواز دفاع کریں گی۔ علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ آپ نے ٹھیک کہا عمران صاحب‘ صرف 10 ماہ میں ملک کو 60 سال پیچھے لے گئے۔ جب تک آپ کو نالائقی کا احساس نہیں ہو گا‘ احساس پروگرام کامیاب نہیں ہو سکتا۔ عمران صاحب علیمہ باجی اور جہانگیر ترین سے لوٹی ہوئی رقم واپس لیں۔ دس ماہ میں 40 لاکھ لوگ غربت سے نیچے چلے گئے۔ 30 لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے۔ عمران صاحب میرٹ کی بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو کیوں بھول جاتے ہیں۔ عمران صاحب میرٹ کی بات کرتے ہوئے پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈے یاد نہیں آتے۔

ای پیپر-دی نیشن