آسام میں ہندو نعرہ لگانے سے انکار پر انتہا پسندوں کا 3 مسلمان نوجوانوں پر تشدد
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت میں ہندو انتہاپسند دہشتگردوں کے مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں، ریاست آسام میں ہندو مذہب کا نعرہ لگانے سے انکار پر مزید تین مسلمان نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ہندو انتہا پسند ریاست آسام کے ایک میڈیکل سٹور پر آئے، اور ایک مسلمان نوجوان رقیب الحق کو تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں یہ چاروں ہندو انتہا پسند دوسرے میڈیکل سٹور پر گئے۔ اور وہاں موجود مزید دو مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہندو انتہا پسندوں نے ان مسلم نوجوانوں کو ہندو مذہبی نعرے لگانے پر بھی مجبور کیا۔ دوسری جانب سکھوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور جھوٹی خبریں پھیلانے والا آر ایس ایس کا کارندہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔