پولیس ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کرتی
مکرمی ! دیکھنے میں آیا ہے کہ پولیس ڈکیتی کے مقدمات کے اندراج میں لیت و لعل سے کام لیتی ہے جب پریشان حال سائل مقدمات کے اندراج کے لئے تھانوں کا رخ کرتے ہیں تو پولیس افسران کی بھی سانسیں پھول جاتی ہیں سائل کو پرچے کے اندراج میں آج اور کل کے چکر میں ڈال کر اتنا پینڈا کروا دیا جاتا ہے کہ وہ بدحال اور ذلیل و خوار ہو کر انصاف کی تمنا دل میں لئے مایوس ہو کر گھر بیٹھ جاتا ہے۔ میرے خیال میں جو پولیس افسر ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کرتا اس کے خلاف ڈاکوئوں کی مدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ (زاہد رئوف کمبوہ، غلہ منڈی گوجرہ)