’’قومی کھیل ہاکی نظرانداز کیوں‘‘
مکرمی! ایک وقت تھا پاکستان کرکٹ اور ہاکی کے کھیل کا بادشاہ تصور کیا جاتا تھا۔ ان دونوں میدانوں میں پاکستان نے اپنے فتح کے جھنڈے گاڑھے ہوئے تھے لیکن بدقسمتی سے گورنمنٹ کی طرف سے فنڈنگ نہ ہونے کے سبب ہاکی کسی حد تک زوال کا شکار ہے۔ گورنمنٹ واحد کرکٹ کی انٹرنیشنل سطح پر پذیرائی کر رہی ہے۔ حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کی منظوری تو دی لیکن ایک مرتبہ پھر قومی کھیل ہاکی کو نظرانداز کر دیا گیا۔ میری گورنمنٹ سے اپیل ہے کہ کرکٹ کیساتھ ساتھ قومی کھیل ہاکی کے روشن مستقبل کیلئے بھی منصوبہ بندی کی جائے۔ گورنمنٹ ہاکی ٹیم کو فنڈ اور سہولیات فراہم کرے تاکہ پاکستانی ٹیم ایک مرتبہ بھی قومی کھیل ہاکی کو عروج کی بلندیوں پر پہنچائے۔ (رابعہ تسنیم، لاہور)