کوچ مکی آرتھر آج چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کرینگے ‘دروازے کھلے ‘موقف سنونگا: احسان مانی
لندن (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی سے آج قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ملاقات کریں گے۔ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان بھی ملاقات میں موجود ہوں گے۔ ملاقات مکی آرتھر کی درخواست پر ہورہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر چیئرمین کو اپنے تین سالہ دور کے بارے میں بتائیں گے اور ان سے درخواست کریں گے کہ معاہدے میں توسیع دے کر ٹیم میں تسلسل لایا جائے۔بار بار تبدیلی سے ٹیم نہیں بن سکتی۔ احسان مانی نے کہا کہ مکی آرتھر نے ملنے کی درخواست کی تھی‘ میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔نہیں معلوم وہ کس ایجنڈے کے تحت ملنا چاہتے ہیں لیکن میں موقف سنوں گا۔