• news

ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ایک بار پھر بھارتی تماشائیوں کا غلبہ رہنے کا امکان

لندن(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کے خلاف ممکنہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ایک بار پھر بھارتی تماشائیوں کا غلبہ رہنے کا امکان ہے۔آئی سی سی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی نے کہاکہ ٹکٹ پالیسی انگلش بورڈ کی مشاورت سے ہی تیار کی گئی تھی، میزبان بورڈ نے انڈر 16 اور ساؤتھ ایسٹ ایشین کمیونٹی کو زیادہ ٹکٹ فروخت کرنے کی گائیڈ لائن دی جس پر عمل کیا گیا۔واضح رہے کہ لیگ میچ میں بھی ایجبسٹن میں انگلینڈ سے میچ میں اسٹینڈز بھارتی شائقین سے ہی بھرے ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن