سیلز ٹیکس چوری میں ملوث ریسٹورنٹس، کاروباری مراکز کے خلاف کارروائی کا حکم
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین جاوید احمد نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے حکام کو سیلز ٹیکس کی چوری کرنے والے ریسٹورنٹس و کاروباری مراکز کے خلاف فنانس ایکٹ 2019 کے مطابق ایکشن لینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ فنانس ایکٹ 2019 کے تحت پنجاب ریونیو اتھارٹی کو اختیارمل گیا ہے، کہ وہ پکا بل جاری نہ کرنے والے ریسٹورنٹ، ہوٹل، شادی ہال کے خلاف سخت کارروائی کرسکے ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 20 ہزار سے 1 لاکھ تک جرمانہ ہو گا۔ متعدد بار خلاف ورزی کی صورت میں کاروباری جگہ کو سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔