• news

وزیر اعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے آج( منگل کو) وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ جس کا 11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج ( منگل ) کی صبح کو وزیر اعظم ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا فوری اجلاس طلب کیا ہے اجلاس میں وزیر اعظم نے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی اخراجات کی تفصیل طلب کر لی ہے جس کی رپورٹ آج وفاقی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائے گی اس کے علاوہ 2008 سے اب تک کے سربراہان مملکت اور پارلیمنٹیرینز کے بیرون ملک دوروں ، علاج ، سکیورٹی ، کیمپ آفس کے نام پر کتنی رقوم وصول کی گئیں اس حوالے سے بھی وزیر اعظم نے وزارت خارجہ و کابینہ ڈویژن کو آج تفصیل پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس کے علاوہ قطری شہریوں کو آن آرائیول ویزہ سہولت فراہم کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ اجلاس میں ایف آئی اے ری اسٹرکچرنگ کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ اجلاس میں امریکہ کے دورے کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن