• news

بھارت سچ برداشت نہ کرسکا،ہیڈنگلے میں کشمیر سے متعلق بینر لہرانے پر آئی سی سی سے شکایت کردی

لندن(آئی این پی) ہیڈ نگلے کے اوپرکشمیر کے حوالے سے بینر لہرائے جانے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے شکایت کردی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا سے میچ کے دوران جہاز کے ذریعے ہیڈنگلے کے اوپر تین بینرز لہرائے گئے، 2 کشمیر کے لیے انصاف اور آزادی سے متعلق تھے، جبکہ ایک بینر پر بھارت میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں لوگوں کی ہلاکت کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے چیف ونود رائے کا کہنا ہے کہ ہم نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ اس طرح کے بینر نہ لہرائے جائیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسی گرائونڈ کے اوپرافغانستان کے خلاف میچ کے دوران پاکستان مخالف بینر بھی لہرایا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن