• news

فوج، عدلیہ اور دیگر اداروں کو بدنام کرنا مریم بریگیڈ کا وطیرہ ہے: صمصام بخاری

لاہور (صباح نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ فوج عدلیہ اور دیگر اداروں کو بدنام کرنا مریم بریگیڈ کا پہلے دن سے وطیرہ ہے مریم نواز وزیراعظم سمیت ہر اس شخص کیلئے نا مناسب الفاظ استعمال کرتی ہیں جو ان کے نظریے سے مطابقت نہیں رکھتا۔ حکومت نے مریم بی بی کی طرف سے جج کے خلاف پیش کی جانے والی ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کا فیلہ کیا ہے۔ ہو سکتا ہے متعلقہ جج خود بھی اعلیٰ عدلیہ سے اس امر کی استدعا کر دیں۔ یہ بات صوبائی وزیر نے ڈی جی پی آر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ ن لیک کے بیانیے میں کوئی ایسی چیز نہیں جس میں عوام دلچسپی لیں۔ سوال یہ ہے کہ ایک ہی آدمی کے اکائونٹ سے کبھی فالودے والے اور کبھی پاپڑ والے کے اکائونٹ می پیسے کیسے منتقل ہو جاتے ہیں؟ دراصل اس سارے کھیل کے بینفشری یہ خود ہیں۔ مریم کے بھائیوں اور دیگر مفروروں نے لندن میں ایوان فیلڈ کو فراری کیمپ بنایا ہوا ہے۔ مریم کو اپنا وہ جھوٹ تو یاد ہوگا جب انہوں نے کہا تھا کہ میری انگلینڈ تو کیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم بی بی کی پریس کانفرنس عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی سازش ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حدیبیہ تمام کرپشن کیسز کی ماں ہے انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ جو کرتے رہے ہیں وہ ایک پورے کارٹل کا کارنامہ ہے۔ رانا ثناء اللہ کیس سے بہت کچھ نکلے گا۔

ای پیپر-دی نیشن