• news

معزز جج کا بیان آنے کے بعد مریم نواز کی ابو بچاؤ مہم فلاپ ہو چکی: فردوس عاشق

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہر پھینک دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ معزز جج کا بیان آنے کے بعد ابو بچائو مہم فلاپ ہوچکی ہے۔ وزیراعظم عوام بناتے ہیں، قوم نے ہی لٹیروں کو اس انجام تک پہنچایا۔ اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہر پھینک دیا۔مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ہے۔ منڈی بہاوالدین میں جلسہ تو نہ ہوسکا، کارنر میٹنگ سے گزارا چلایا گیا۔ پٹواریوں،انتظامیہ اور پولیس پر بس نہیں رہا اسی لئے اب جلسے نہیں ورکرز کنونشن کی کوشش ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن