خیبر پی کے کے قبائلی اضلاع میں 4 لاکھ صحت انصاف کارڈ تقسیم
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے صحت انصاف پروگرام کے تحت خیبر پی کے کے قبائلی اضلاع میں 15 جون تک 4 لاکھ صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے ہیں، صحت انصاف کارڈ میں تین لاکھ روپے تک چھوٹی امراض کا علاج کروایا جاسکتا ہے جبکہ کسی بھی ایمرجنسی میں کسی صورتحال میں 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کاعلاج کروایا جا سکتا ہے۔