• news

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں بارش کی پیش گوئی

مانچسٹر(سپورٹس رپورٹر) عالمی کپ 2019ء کا بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان، مانچسٹر کے محکمہ موسمیات نے منگل کے روز وقفہ وقفہ سے بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی صبح 6 بجے 55 فیصد بارش کا امکان ہے جبکہ 8 بجے 51 فیصد، 9 بجے 43 فیصد، دس بجے 33 فیصد بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے میچ کا ٹاس اور بروقت میچ کے آغاز میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے۔ دن کے باقی وقت میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بھی مانچسٹر میں کھیلا جانے والے 16 جون کا میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا تھا

ای پیپر-دی نیشن