• news

مکی آرتھر نے پہلے آسٹریلیا پھر پاکستان کرکٹ کو تباہ کردیا:شعیب اختر

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے بعد پاکستان کرکٹ کو بھی تباہ کردیا لہٰذا جدید کرکٹ کو سمجھنے والے لوگ سامنے لائے جائیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں چھوٹی غلطیوں کا بڑا خمیازہ بھگتنا پڑا، ہم3سیریز میں شکستوں کے بعد میگا ایونٹ میں شریک ہوئے تھے،اگرچہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کو ہرایا لیکن مہم کا اختتام مایوس کن رہا،ویسٹ انڈیز کیخلاف بھاری شکست کا بڑا نقصان ہوا۔انھوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقہ کے بعد آسٹریلوی کرکٹ میں مسائل کا سبب بنے،انھوں نے پاکستان کرکٹ کو بھی تباہ کردیا، بہتری کے بجائے مسائل پیدا ہوئے۔شعیب اختر نے کہا کہ اگلے ورلڈکپ کی باتیں کرنے کے بجائے ایک ایک سیریز کی تیاری کریں،بیٹنگ میں دلیری اور اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے،50اوورز کی اننگز میں بھی کئی مرحلے ہوتے ہیں،ان کے مطابق کھیلنے کا ہنر سیکھنا پڑتا ہے،معاملات میں درستگی کیلئے جدید کرکٹ کو سمجھنے والے لوگ آگے لائے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن