• news

پنجاب فٹسال چیمپئن شپ 19 جولائی سے شروع ہوگی

اسلام آباد (آن لائن) پنجاب فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب فٹ سال چیمپئن شپ 19 جولائی سے شروع ہوگی۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان سمیع نے بتایا کہ پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے چیمپئن شپ منعقد کروانے کی منظوری دے دی۔چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں پنجاب بھر سے نو ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور بہاول پور شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 21 جولائی تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں

ای پیپر-دی نیشن