• news

پارلیمنٹ کو مجرموں کا ڈبیٹنگ کلب بنانے کی اجازت نہیں دیں گے: مراد سعید

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ روٹی، کپڑا اور مکان کا جھوٹا نعرہ لگانے والی جماعت حکومت کی سادگی مہم کیخلاف میدان میں نکل آئی، قومی خزانے کو شیر مادر سمجھ کر استعمال کرنے والوں کیلئے حکومت کی جانب سے وسائل کا ضیاع روکنا ناقابل برداشت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ شرمناک کرپشن بچانے کیلئے مجرموں کا گروہ پارلیمان، جمہوریت اور جمہوری اقدار کا خون چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ابا جی اور انکی لوٹ مار بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے کے علاوہ پرچی والے چیئرمین کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو مجرموں کا ڈبیٹنگ کلب بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لئے بھی پارلیمان کو یرغمال بنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک دن بھی ان جماعتوں نے سنجیدگی سے پارلیمان کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔

ای پیپر-دی نیشن