• news

دوست محمد مزاری کی ملاقات، پنجاب کی صورتحال اطمینان بخش ہے: پرویز الٰہی

لاہور (صباح نیوز) مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے یہاں گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ خصوصاً 15 جولائی کو اپوزیشن کی طرف سے بلائے گئے اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب کی سیاسی صورتحال اطمینان بخش ہے۔ انہوں نے دوست محمد مزاری کو اجلاس کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دیں۔ دوست محمد مزاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق مل کر پنجاب میں بڑے احسن طریقے سے نظام حکومت چلا رہے ہیں۔ دونوں جماعتیں مل کر اپوزیشن کے احتجاج کا بھرپور جواب دیں گی۔ ن لیگ اس وقت اللہ کی پکڑ میں ہے عوام سے کئے گئے فراڈ اب ان کے سامنے آ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن