بزرگ کی شکایت، وزیراعظم کا نوٹس انگھوٹے کے نشانات کٹ جانے والوں کیلئے بائیو میٹرک کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے بزرگ شہری کی شکایت پر انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے والے شہریوں کیلئے بائیو میٹرک کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ایک بزرگ شہری نے اس حوالے سے شکایت کی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور نادرا کو ایسے افراد کیلئے مختلف لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کی وزیراعظم کی ہدایت پر اب انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے والے بزرگ شہریوں کیلئے بائیو میٹرک کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایسے شہریوں پر شناختی کارڈز موبائل سم اور بینک اکائونٹ کھلوانے کیلئے بائیو میٹرک کی شرط لاگو ہوگی بزرگ شہری متبادل نظام کے تحت فارم ب کی مدد سے تصدیق کے عمل کو مکمل کروا سکیں گے۔ وزیراعظم نے نادرا کو 30 روز کے اندر ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیراعظم آفس وزارت داخلہ اور نادرا کے درمیان ٹاسک مینجمنٹ سسٹم قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔