سپریم جوڈیشل کونسل کی از سرنو تشکیل، عدالت عظمیٰ نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی
اسلام آباد (این این آئی) سپریم جوڈیشل کونسل کی ازسر نو تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ نے آئینی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔ درخواست کرنل انعام الرحیم نے دائر کی تھی، اعتراض لگایاگیا کہ درخواست گزار نے قانون کے مطابق متعلقہ فورم کا استعمال نہیں کیا۔ براہ راست سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی۔ سرٹیفکیٹس بھی درخواست کے ساتھ لف نہیں کئے۔ جن شخصیات کو فریق بنایا گیا وہ درست نہیں۔