• news

چیف جسٹس پاکستان، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ملاقات‘ مبینہ ویڈیو پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر/ نیشن رپورٹ) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ملاقات کی ہے اور عدلیہ کے حوالے سے انتہائی حساس معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی ملاقات کے موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ بھی چیف جسٹس چیمبر میں موجود تھے۔ دونوں چیف جسٹسز کے درمیان ملاقات ڈیڑھ بجے شروع ہوئی اور تقریبا 40 منٹ جاری رہی۔ واضح رہے کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے پیر کو جج ارشد ملک نے ملاقات کی تھی جب ،کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز اعلیٰ عدلیہ سے ویڈیو کا نوٹس لینے کا کہا ہے۔ نیشن کے مطابق ملاقات میں احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سے متعلق بھی بات ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن