• news

مشیر خزانہ کے اختیارات میں کمی، حماداظہر کو ریونیو ڈویژن کا چارج دیدیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حماد اظہر کو وفاقی وزیر کی حیثیت سے ریونیو ڈویژن کا چارج دیدیا گیا ہے، یہ پہلا موقع ہے جب ریونیو ڈویژن الگ حیثیت سے کام کرے گا، اس سے قبل روایتی طور پر ریونیو ڈویژن وزارت خزانہ سے منسلک رہا ہے اور وزیر خزانہ یا مشیر خزانہ ہی ریونیو ڈویژن کے انچارج رہے ہیں، اس وقت مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ریونیو ڈویژن کے بھی انچارج تھے، جبکہ حماد اظہر کو وزیر مملکت کی حیثیت سے ریونیو ڈویژن کی ذمہ داری ملی تھی، وزیر اعظم نے بجٹ سیشن میں حماد اظہر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو وفاقی وزیر بنانے کا اعلان کیا تھا، ان کو ریونیو ڈویژن کا وفاقی وزیر بنایا گیا ہے، اس طرح سے مشیر خزانہ کے اختیارات میں کٹوتی ہو گئی ہے، اس سے قبل شماریارت ڈویژن کا چارج بھی خسرو بختیار کے دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن