مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع نہیں ہونی چاہیے:اظہر خان
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف سلیکٹر اظہر خان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع نہیں ہونی چاہیے وہ اپنا وقت پورا کر چکے ہیں۔ انہیں گھر بھیجا جائے اور قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے غیر ملکی کوچز پر انحصار ختم کیا جائے۔ ملک میں ایسے کرکٹرز موجود ہیں جو بہتر انداز میں ٹین۔کی کوچنگ کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔ مکی آرتھر سے سوال پوچھا جانا چاہیے کہ کس بنیاد پر معاہدے میں توسیع ہے خواہشمند ہیں عالمی کپ میں ایک اچھی ٹیم ہونے کے باوجود سیمی فائنل تک نہیں جا سکے۔منفی رن ریٹ ہونے کے باوجود ایسی حکمت عملی ترتیب نہیں دے سکے کہ ٹیم فائنل فور میں آئے اس کے باوجود آپ معاہدے میں توسیع کے خواہشمند ہیں۔اگر پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیل رہی تو ہیڈ کوچ اس کے بڑے ذمہ دار ہیں۔پاکستان ٹیم کو رن ریٹ بہتر بنانے کے مواقع ملے لیکن فایدہ نہیں اٹھایا گیا۔ ہم نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف رن ریٹ بہتر بنا سکتے تھے لیکن ایسا نہیں کیا اپنے چہرے اور عہدے بچانے کے لیے میچز جیتنے کی حکمت عملی اختیار کی گئی میچز جیت گئے لیکن عالمی کپ سے باہر ہو گئے۔ ہم انگلینڈ میچز جیتنے گئے تھے یا عالمی کپ جیتنے گئے تھے۔ کوچنگ سٹاف کے ساتھ ساتھ سلیکشن کمیٹی کو بھی گھر بھیجا جائے۔