انٹرا پارلیمینٹیرین کرکٹ ورلڈ کپ آج سے لندن میں شروع ہو گا
لندن( سپورٹس رپورٹر) انٹرا پارلیمینٹیرین کرکٹ ورلڈ کپ آج سے لندن میں شروع ہو گا۔ پاکستان پارلیمٹیرین پر مشتمل ٹیم بھی زین قریشی کی ریر قیادت پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہے۔ ٹورنامنٹ کامن ویلتھ سے تعلق رکھنے والی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، انڈیا اور افغانستان جبکہ گروپ بی میں پاکستان، نیوزی لینڈ، آل سٹارز اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ آج پاکستان ٹیم بنگلہ دیش ‘ کل نیوزی لینڈ اور آل سٹارز کے خلاف کھیلے گی۔ سیمی فائنلز اور فائنل میچ 12 جولائی کو کھیلا جائے گا۔