ہالینڈ ؛کشتی رانی کا ورلڈ کپ ‘پاکستان کے امتیاز خان بطور جیوری ممبر شرکت کرینگے
لاہور(نمائندہ سپورٹس)کشتی رانی کا ورلڈ کپ ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں کل سے شروع ہوگا،اس ورلڈ کپ میں انٹرنیشنل امپائر پروفیسر امتیاز احمد خان بحثیت جیوری ممبر پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔وہ اس سے قبل کشتی رانی کے ہالینڈ،اٹلی،چین،بیلاروس اورآسٹریا میں ہونیوالے5عالمی مقابلوں ،ایشین گیمز میں بھی 5بار جبکہ جنوبی ایشیائی گیمز میں وہ 2 بار پاکستان کی بطور امپائر نمائندگی کرچکے ہیں جو پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے۔وہ آج ہالینڈ روانہ ہونگے۔