• news

صاحبزادہ میاں جہانگیر برطانیہ اور یورپ کیلئے وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ مقرر

لندن (عارف چودھری) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے برطانیہ کی معروف شخصیات اور اپنے قریبی دوست صاحبزادہ میاں جہانگیر کو برطانیہ اور یورپ کے لئے کاروبار اور سرمایہ کاری کا نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی عمران خان نے انہیں ایڈوائزر مقرر کیا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھا۔ برطانیہ کے مشہور بزنس مین اور عمران خان کے مشیر انیل مسرت‘ نبیل مسرت تحریک انصاف کے رہنماؤں آصف رشید بٹ‘ چودھری عمران شہناز‘ ملک عمران خلیل‘ منور نیازی‘ چودھری ہارون گجر‘ پرویز مشوانی‘ شعیب رشید نے میاں جہانگیر کو ایڈوائزر بننے پر دلی مبارک باد دی اور عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو نمائندگی دے کر انکے دل جیت لئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن