• news

ایمنسٹی سکیم کی کامیابی‘بنکوں کے ڈپازٹس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مالی سال2018-2019 کے اختتام پر بینکوں کے ڈپازٹس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کے ڈپازٹس14 ہزار ارب روپے سے زائد ہو چکے ہیں۔مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ ڈپازٹس میں اضافے کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے جون میں متعارف کروائی گئی اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم (ایمنسٹی سکیم) کے تحت بینکوں میں جمع کرائی گئی رقم ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جون میں بینکوں کے ڈپازٹس ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا سلسلہ برقرار رہا، 17 سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 13000 ارب روپے بڑھے ہیں۔سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ مالی سال 2019ئ￿ میں بینکوں کے ڈپازٹس 1395 ارب روپے اضافے 14458 ارب روپے ہو گئے ہیں۔سٹیٹ بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ مالی سال 2018-2019 میں بینکوں کے ڈپازٹس میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن