• news

سرگودھا: ٹرالر کی گاڑی کو ٹکر‘ ایس ایس پی کامران یوسف ڈرائیور سمیت جاں بحق

سرگودھا+اسلام آباد(نامہ نگار+خبرنگار)سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں ایس ایس پی ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کامران یوسف ملک اپنی سرکاری گاڑی پر لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ موٹر وے تھانہ لکسیاں کی حدود میں سیمنٹ سے لوڈ ٹرالر ان کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔حادثے کے باعث ایس ایس پی ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ دونوں نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ مومن پہنچا دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن