زرداری کی آنکھ میں تکلیف‘ پولی کلینک میں معائنہ
اسلام آباد (نامہ نگار) جعلی اکائونٹس کیس کے الزام میں نیب کے زیر حراست سابق صدر آصف علی زرداری کی آنکھ میں تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کا معائنہ پولی کلینک کے ماہر امراض چشم سے کروا دیا گیا۔ سابق صدر نے بائیں آنکھ سے پانی بہنے اور درد کی شکایت بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہر امراض چشم نے زرداری کو تکلیف کیلئے دوا تجویزکردی جبکہ ان کے خون کے نمونے دیگر ٹیسٹوں کیلئے حاصل کر لئے گئے جن کی رپورٹ ایک دو روز میں آئے گی۔