• news

پروڈکشن آرڈر کے قانون میں تبدیلی کیلئے سپیکر کا کردار نہیں ہوتا: اسد قیصر

لندن (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سخت فیصلے کئے آئندہ بھی قانون کے مطابق فیصلے کروں گا۔ پروڈکشن آرڈر کے قانون میں تبدیلی میں سپیکر کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔ اگر حکومت یا اپوزیشن کوئی ترمیم لائی تو قانون کے مطابق عمل ہو گا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹیرین کرکٹ ٹیم دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر کر رہی ہے۔ پارلیمنٹرین کی کرکٹ ٹیم میں غیر پارلیمنٹیرین کی شمولیت افسوسناک ہے۔ سپیکر ہاؤس آف کامن کے سامنے سرکاری طور پر احتجاج کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن