انصاف نہ ملا تو خود کشی کر لوں گی، اجتماعی زیادتی کا شکار شیخوپورہ کی محنت کش خاتون نے دھمکی دیدی
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت ) تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ محلہ رحمان پورہ میں ادھار دی گئی رقم کا تقاضا کرنے پر چار ملزمان نے ایک محنت کش خاتون کو گھر میں گھس کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اجتماعی زیادتی کی اور خاتون کی تصویریں بناڈالیں۔محنت کش خاتون نے دھمکی دی ہے کہ اگر انصاف نہ ملا تو خود کشی کر لوں گی۔