ڈیڑھ ارب بھارتی اب فائنل میں ہمیں سپورٹ کریں : کین ولیم سن
مانچسٹر(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے کہا ہے کہ بھارتیوں کو ہمیں فائنل میںسپورٹ کرنا چاہئے ‘پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی کارکردگی سے ڈیڑھ ارب بھارتی آپ سے ناراض ہوں گے تو انہوں نے اس بات کو گول کرتے ہوئے کہا کہ اب ڈیڑھ ارب لوگوں کو ہمیں فائنل میں سپورٹ کرنا چاہیے۔ 2015 اور 2019 کے فائنل میں فرق ہے، بولٹ اور ہینری کی بولنگ نے ہمیں جیت دلوائی، پچ مشکل تھی اور ہمیں اندازہ تھا کہ جیت کیلئے ہمیں وکٹیں لینی ہیں‘ ابتدائی وکٹیں ملنے کے بعد ہم نے تسلسل کو قائم رکھا، پچھلے فائنل کے مقابلے میں یہ فائنل اس لحاظ سے مشکل ہے کہ ہم آخری تین میچ ہار کر سیمی فائنل میں آئے تھے، نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف جو کارکردگی دکھائی ہے اسے فائنل میں برقرار رکھنا ہوگا۔