• news

سادہ روٹی 15، خمیری، نان 20 روپے کا ہو گیا، آٹا، گندم مہنگی نہیں کی: حکومت

لاہور (کامرس رپورٹر)نان بائی ایسوسی ایشن نے گیس آٹے اور میدہ کی قیمتوں میںاضافے کو جواز بنا کر سادہ روٹی کی قیمت 7روپے سے بڑھا کر 15روپے جبکہ نان اور خمیری روٹی کی قیمت 12روپے سے بڑھا کر 20روپے کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق سوموار سے ہو گا۔ یہ فیصلہ نان بائی ایسوسی ایشن کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ چند ہفتوں کے دوران تندور پر ملنے والی روٹی اور نان کی قیمتوں میں یہ دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آٹے یا گندم کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ روٹی اور نان کی ڈی ریٹ کے مطابق فروخت یقینی بنا رہے ہیں۔ خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگے داموں روٹی اور نان فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن