• news

آگے کوئی، پس پردہ اور ہے، بے نامی ااروں کو سیکشن 114 کے تحت نوٹس ہو گا: چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (اے پی پی، نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کا کہنا ہے کہ بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کو سیکشن 114 کے تحت نوٹس ہو گا۔ میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے نامی جائیدادوں کے معاملے پر مسائل بہت گہرے ہیں، آگے کوئی، پس پردہ کوئی اور ہے، ہم سب معاملات سمجھتے ہیں۔ سید شبر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کی کوئی بھی انڈسٹری بند نہیں ہے۔ تاجر کہتے ہیں شناختی کارڈ کی شرط ختم کردیں تو باقی سب مان لیں گے۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیڈلاک پیدا کرنا نہیں مسائل طریقے سے حل کرنے ہیں،تاجروں کی ہڑتال کا جواز نہیں ۔ اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے تو ٹھیک ورنہ اللہ مالک ہے۔ علاوہ ازیں چیئرمین ایف بی آر نے ایک بیان میں آٹا اور میدہ پر ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ آٹا اور میدہ پرکوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن