• news

عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس بہت اچھا لڑا بھارت ثبوت نہ دے سکا: ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد(صباح نیوز)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس بہت اچھا لڑا، نتیجہ بھی اچھا آئے گا، عالمی عدالت کا فیصلہ تسلیم کرینگے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ فیصلے کے بعد عملدرآمد کے طریقہ کار پر وکلا سے مشاورت کریں گے، کلبھوشن یادیو کے بارے میں بھارت کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا۔ وزیراعظم کے دورہ امریکا کا مکمل پروگرام جلد جاری کیا جائے گا۔ امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کے حق میں ہیں، امریکا میں ہونے والے معاہدوں کا فائدہ عام آدمی کو ہوگا، کوشش تھی کہ امریکا کے ساتھ تعلقات دوبارہ بحال کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن