• news

پاک افغان ترجیحاتی تجارتی معاہدہ کا ڈرافٹ کابل حکومت کو بھجوا دیا: مشیر تجارت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر تجارت عبدالرزاق دائود سے افغان ٹیکنیکل ٹیم کے وفد نے ملاقات کی جس میں افغان ٹیکنیکل ٹیم کے وفد میں تجارت، فنانس، توانائی، سمیت دیگر مختلف نمائندے بھی شامل تھے۔ اس موقع پر مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے بعد ٹیکنیکل ٹیم کے وفد کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات میں مزید بہتری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارتی اور معاشی تعاون کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس پاک افغان دوطرفہ تجارت 1751 ملین ڈالرز تھی جس کو مزید بڑھایا جائے گا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ پاک افغان ترجیحاتی تجارتی معاہدے کا ڈرافٹ افغانستان کو بھیجا ہے۔ رزاق داود کا کہنا تھا کہ اگست کے مہینے میں کابل کا دورہ کر کے دوطرفہ تجارت اور باہمی دلچسپی کے امور پر مزید بات چیت کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن