• news

جج ارشد نے آل شریف کیخلاف چارج شیٹ پیش کردی: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک نے محض بیان حلفی نہیں بلکہ آل شریف کے خلاف چارج شیٹ پیش کی یہ چارج شیٹ ہمیں سیسلین مافیا اور گاڈ فادر کا اصل مطلب سمجھاتی ہے۔ یہ بیان حلفی ثبوت ہے کہ یہ نہ تو معصوم ہیں اور نہ ہی مظلوم مسلم لیگ ن کے لیڈر اقتدار میں مخالفوں کے گلے اور مشکل میں پائوں پکڑتے ہیں میاں شریف صاحب کی مالی حیثیت پر بھی خاندان اتفاق نہیں شہباز شریف اور نواز شریف کی تاریخ فراڈ سے عبارت ہے ان کی تاریخ کرپشن رشوت اور بلیک میلنگ سے عبارت ہے جہاں منفی ہتھکنڈے کامیاب نہ ہوں تو عابد باکسر اور ناصر بٹ جیسے اجرتی قاتل استعمال کرتے ہیں۔ دریں اثناء اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہا ئوسنگ منصوبہ سکیم نئے روشن پاکستان اور فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے،کہ یہ اسکیم تعمیرات سے متعلق کئی دوسری صنعتوں کے فروغ کا بھی ذریعہ بنے گی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان ہائوسنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب وزیراعظم عمران خان کا عملی قدم ہے۔ کمزور اور تنخواہ دار طبقے کے لئے یہ اسکیم انہیں نیا اعتماد دے رہی ہے اور ان کی امیدوں کی تکمیل کا ذریعہ بن رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ اسکیم تعمیرات سے متعلق کئی دوسری صنعتوں کے فروغ کا بھی ذریعہ بنے گی۔ یہ نئے روشن پاکستان اور فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔ عمران خان ایسی ریاست کے قیام کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں جو شہریوں کے تحفظ اور بہتری کا بیڑا اٹھائے، جو حکمرانوں کے مفاد کی بجائے عوام کے حقوق کی نگہبان ہو۔

ای پیپر-دی نیشن