• news

بنگلہ دیش کو شکست: پاکستان انٹر پارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا چیمپئن بن گیا

لندن‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ سٹاف رپورٹر) پہلے انٹر پارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر فائنل جیت لیا۔ فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان نے 105 رنز کا ہدف 12 ویں اوورز میں حاصل کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے علی امین 52 ‘ علی زاہد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پارلیمنٹیرینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جس پر کپتان سمیت پوری ٹیم ستائش کی مستحق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن