لاہور میں گھی‘ کوکنگ آئل کی قلت‘ دال چنا‘ مسور‘ کالے چنے مہنگے
لاہور (کامرس رپورٹر )گھی ڈیلرز کی جانب سے گھی ملز سے گھی اور کوکنگ آئل نہ اٹھانے کے باعث تھوک مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت پیدا ہو گئی۔ لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع کو بھی گھی ملوں سے گھی اور کوکنگ آئل کی ترسیل نہ ہونے کے برابر رہی۔ ڈیلرز شناختی کارڈ کی شرط کے باعث گھی ملوں سے گھی اور کوکنگ آئل نہیں اٹھا رہے۔ دوسری جانب تھوک مارکیٹ میں دیسی مسور کی فی کلو قیمت 50روپے بڑھ گئی۔ دال چنا کی قیمت 2 اور کالے چنے کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے دیسی مسور کی قیمت 200سے بڑھ کر 250روپے، دال چنا 102سے بڑھ کر 104روپے جبکہ کالے چنے کی فی کلو قیمت 105سے بڑھ کر 110روپے ہو گئی۔